ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میں دوہرے قتل کی واردات: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

شاہدرہ میں دوہرے قتل کی واردات: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :شاہدرہ میں کچہری کےباہردوہرےقتل کی واردات،65سالہ ظفراقبال اورایک نامعلوم شخص کوگولیاں مارکرقتل کر دیا۔

  ڈی آئی جی آپریشنز    فیصل کامران کا کہنا تھا کہ مقتول ظفراقبال کالاخطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا،ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا، دوسرے مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

   ڈی آئی جی آپریشنز     نے بتایا کہ کارپرسوار حملہ آوروں نے گاڑی کے اندر سے ہی فائرنگ کی۔

پولیس  کے مطابق موٹر سائیکل سٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔  ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ  واقعہ میں ملوث ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔