سوزوکی موٹر کمپنی نےمقبول ترین گاڑی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

Suzuki cars prices
کیپشن: Suzuki
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کار کلٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کلٹس کی فروخت سے آلٹو اور سوئفٹ کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔ کمپنی کا مقصد سوئفٹ اور آلٹو کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے۔ پاکستان آٹو موٹر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق آلٹو نے اس سال مارچ میں 9,800 سے زائد یونٹس فروخت کیے ہیں۔ اپریل میں یہ تعداد کم ہو کر 5000 تک پہنچ گئی تھی۔ مئی میں فروخت 5,400 کے قریب ہوگئی تھی۔

 نئی کلٹس کو 2017 میں لانچ کیا گیا تھا۔ پاک سوزوکی موٹرکمپنی نے نے ہیچ بیک کے تین مختلف ماڈلز وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس ایل لانچ کئے تھے۔ 1000 سی سی گاڑیوں میں کلٹس نے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کررکھا تھا۔

کلٹس میں ایئر بیگز، پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈو، اموبائلائزر اور کی لیس انٹری کی خصوصیات موجود ہیں۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو کچھ مہینے قبل کلٹس کی پیداوار میں تاخیر کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ جس وجہ سے کمپنی کو ایئربیگز کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 رپورٹس کے مطابق آنے والے مہینوں میں کلٹس کو باضابطہ طور پر بند کر دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer