ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
کیپشن: Currency
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 211.93 رہی ،جبکہ کم سطح 207 رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1.27 روپے سستا ہوا،  ڈالر 1.27 روپے کمی سے 207.48 روپے پر بند ہوا ، ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خبروں پر روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق ۔ ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر 74 کروڑ ڈالر کمی سے 8.23 ارب ڈالر رہ گئے ۔ رواں مالی سال 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے ۔انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر سیمت دیگر کرنسی سستی ہوگئیں ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 209 روپے کا ہوگیا ۔ یورو 4 روپے سستا ہوکر 219 روپے کا ہوگیا ۔

ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ بھی 4 روپے کمی سے 256 روپے کا ہوگیا ۔ امارتی درہم 1.20 روپے کمی سے 56.30 روپے کا ہوگیا ۔ سعودی ریال 1 روپے کم ہوکر 55.30 روپے کا ہوگیا ۔ماہرین  کا کہنا ہے کہ  چائنیز کنسورشیم قرضے کی سہلوت 2.30 ارب ڈالر کا معاہدے پر دستخط ہوئے۔ہفتے کے اختتام ہر چائنیز کنسورشیم کے 2.30 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں ۔اب آئی ایم ایف کے بھی جلد قرضے کی رقم ملنے کے بعد روہے ہر دباو کم ہوجائے گا ۔