ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ وینا ملک وزیراعظم کے حق میں بول پڑیں

معروف اداکارہ وینا ملک وزیراعظم کے حق میں بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بالکل درست کہا ہے اور دنیا کی حقیقت یہی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق  ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وینا ملک  کا کہنا تھا کہ  ’مجھے حیرت ہے! ان جاہلوں پر جو عمران خان کے اس بیان پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ بالکل درست ہے۔وینا ملک نے کہا کہ ’ان سب کو اس بات کو سمجھنے کیلئے شاید پہلے انگریزی سیکھنی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایک دنیاوی حقیقت ہے اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر عورت بہت کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر مردوں پر پڑے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ ان پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔