ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فون پر پانچ منٹ سے زیادہ گفتگو پر ٹیکس لگے گا

موبائل فون پر پانچ منٹ سے زیادہ گفتگو پر ٹیکس لگے گا
کیپشن: call tax
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان حکومت کا ایک اور یوٹرن، موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سے زائد بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
 شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے لیکن ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل  وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کی وزیراعظم اورکابینہ نےمخالفت کی جس کے بعد ان سب پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer