سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے سر سے بڑی مصیبت ٹل گئی

سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے سر سے بڑی مصیبت ٹل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) فیملی عدالت نے معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے سابقہ بیوی عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی، طارق ٹیڈی نے سابق بیوی کو ایک لاکھ کا خرچہ ادا کردیا جس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

واضح رہے کہ طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 میں علیحدگی ہو ئی تھی،اُن کی اہلیہ عاصمہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا، گزشتہ سماعت پر بچوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت نے طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer