نگران حکومت کل4ماہ کےغیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ منظور کریں گی

نگران حکومت کل4ماہ کےغیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ منظور کریں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران حکومت کل4ماہ کےترقیاتی اورغیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ منظور کرے گی، چارماہ کیلئےترقیاتی بجٹ کا حجم سو ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔ مختص بجٹ صرف2018ء اورانیس کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

اس خبر کولازمی پڑھیں:’’اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا‘‘

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے 4ماہ کےترقیاتی اورغیر ترقیاتی اخرجات کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب بھر میں صرف چارماہ کے اخراجات منظور کیے جائیں گے جس میں نگران حکومت مجموعی طورپر333.3 ارب روپے کا بجٹ منظور کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ صرف جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خرچ کیا جائےگا، جبکہ غیرترقیاتی بجٹ کا حجم دوسو تینتیس ارب روپے سے زائد ہوگا جو لاہور اور پنجاب میں انتظامی اخراجات، تنخواہیں اور یوٹیلٹی بل سمیت پنشن کے اخراجات پر خرچ ہوں گے۔

پنجاب میں یہ اخراجات یکم جولائی سے اکتوبر تک ہونگے۔ اس سلسلہ میں کل کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ نگران حکومت کیبنٹ کمیٹی اجلاس میں مذکورہ اخراجات پر مبنی بجٹ منظور کرے گی۔