ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے پر عالیہ بھٹ سمیت بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل

بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے پر عالیہ بھٹ سمیت بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ نیٹ (NEET) امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک کے معاملے پر جاری احتجاج کے بعد سامنے آنے والی اس پیش رفت پر فنکاروں نے طلبہ کی آواز کو سراہا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، "Gen Z showed up! The rest is history." اس سے قبل بھی وہ طلبہ کی حمایت میں ایک جذباتی پیغام شیئر کر چکی تھیں، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہر طالب علم کے پیچھے ایک خواب، ایک خاندان کی امید اور برسوں کی محنت ہوتی ہے۔

اداکار ابراہیم علی خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر لکھا، "Happy to see voices heard. It's done bro." جبکہ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے جمہوریت اور بھارت کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سارہ علی خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر "Democracy" لکھ کر ردعمل دیا۔

اداکار ایشان کھٹر نے وزیر تعلیم کے استعفے کو عوامی آواز کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت جیت گئی، جبکہ فلم ساز زویا اختر نے بھی اس خبر پر سوشل میڈیا کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ملا ئکہ اروڑا، ٹینا دتہ، شبانہ اعظمی، پرکاش راج اور دیگر شوبز شخصیات نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔