ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 282 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 336 افراد زخمی

لاہور میں 282 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 336 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 282 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 336 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے 144 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 192 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امدادفراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔