ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں مون سون کا تیسرا اسپیل، محکمہ تعمیرات و مواصلات ہائی الرٹ

پی ڈی ایم اے نے پہاڑی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ، گلیشیرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

 پنجاب بھر میں مون سون کا تیسرا اسپیل، محکمہ تعمیرات و مواصلات ہائی الرٹ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:پنجاب بھر میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے پیش نظر محکمہ تعمیرات و مواصلات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے فیلڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں جبکہ حفاظتی اقدامات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پہاڑی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ، گلیشیرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ 

صوبائی وزیر تعمیرات کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مون سون کی صورتحال، شاہراہوں کے تحفظ اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور، واہگہ، رائیونڈ، مانگا اور دیگر اضلاع میں ہائی ویز پر جاری کاموں، نکاسی آب کے انتظامات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ نالہ ڈیک کی صورتحال اور حساس مقامات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ فیلڈ ٹیمیں مسلسل نگرانی اور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شاہراہوں پر آمد و رفت بحال رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری ہیں اور شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے آج سے مزید 3 روز تک مون سون کے نئے سلسلہ کا الرٹ جاری کر دیا ۔ مون سون بارشوں سے پہاڑی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ، گلیشیرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

  مانسہرہ ضلعی انتظامیہ نے موسمی صورتحال کے پیش نظر وادی کاغان میں آج سے 29 جولائی تک ہونے والے چار فیسٹولز منسوخ کردیئے ۔