طلحہ اشرف: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ اضافے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بن رہا ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مزید بڑھ جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے، جبکہ نئے اضافے سے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔