ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر  اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں مرغی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے اور  گوشت 7روپے مہنگا ہوا ہے۔برائلر مرغی کا گوشت 584 روپے کلو، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 انڈےایک روپے کے اضافے کے بعد 271 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے تھا، برائلرگوشت کی قیمت 577 روپے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے تھی۔