مانیٹرنگ ڈیسک: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا تینگارا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوساتینگارا جزیرے پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6.0 تھی تاہم زلزلے کے نتیجے میں سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما ایجنسی کا کہنا ہے کہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 75 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز مشرقی علاقے میں تیمور لیسٹے کے قریب تھا۔
مقامی حکام کا کہنا ہےکہ کچھ علاقوں میں زلزلے کی شدت کم بھی محسوس کی گئی ہے جب کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔