جمال الدین: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں انسداد دھشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے پانچ کارکنوں کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
منگل کے روز ملزمان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جایے۔
جن ملزموں کو آج جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ان میں سرفراز احمد ،مختار احمد ٫قیصر بٹ٫شمشاد علی اور محسن علی شامل ہیں