ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران اشرف کا ساتھی اداکاروں کو بڑا مشورہ

عمران اشرف کا ساتھی اداکاروں کو بڑا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ ( زین مدنی ) ٹی وی کے نامور اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکاروں کو تنازعات چھوڑ کر محبت کا پیغام عام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اداکار عمران اشرف نے اپنی نئی انسٹا گرام سٹوری میں فنکاروں کے درمیان تمام تنازعات اور تنازعات کا شکار بننے والوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ کتنی عجیب بات ہے نا کہ ایک مہینے سے دیکھ رہا ہوں ہر جگہ کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کی برائی کر رہا ہے۔ عمران اشرف نے لکھا کہ کسی کا کہنا ہے کہ کسی کو ایکٹنگ نہیں آتی، کوئی کہتا ہے اسے گانا نہیں آتا، کوئی کہتا ہے اسے کام چھوڑ دینا چاہئے۔

انہوں نے لکھا کہ چھوٹی سی انڈسٹری ہے یار کتنی مشکل سے کام کرتے ہیں، کیا پیغام دے ر ہے ہو دنیا کو کہ ہمیں دل توڑنا بہت پسند ہے۔ عمران اشرف نے کہا کہ اتنا ہی سچ بولنے کا شوق ہے تو اکیلے میں بلا کر یا فون کر کے بول دو، دنیا کے سامنے دل توڑ کر کیا مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ چند لائکس اور ریٹنگ کے لئے ایسا کرنے والے انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں۔