ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی قونصل جنرل بھی حیران کن محسن سپیڈ کے معترف

چینی قونصل جنرل بھی حیران کن محسن سپیڈ کے معترف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں قریبی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ژاؤ شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور دونوں کے درمیان بھائیوں جیسا تعلق آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے محسن نقوی کی تیز رفتاری اور مؤثر قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک چین تعلقات کو فروغ دینے میں گراں قدر کردار ادا کیا اور دوطرفہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورۂ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر پبلک سیکیورٹی سے ملاقات سودمند رہی اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعلقات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ستمبر میں دوبارہ چین کا دورہ کریں گے اور اپنے چینی بھائی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کو پاکستانی کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا، جبکہ چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔