ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منہ کی بدبو بھگانے کے آسان نسخے

منہ کی بدبو بھگانے کے آسان نسخے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: منہ کی بدبو ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر لوگوں کو پریشان کرتا ہے، یہ نہ صرف آپ کی شخصیت کو متاثر کرتی ہے بلکہ آپ کے خوداعتمادی کو بھی کم کر سکتی ہے۔

اگر آپ بھی منہ سے آنے والی بو سے پریشان ہیں تو ان قدرتی گھریلو نسخوں کو آزما کر اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

سبز چائے

سبز چائے کے اندر اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو منہ کے جراثیم کو مار کر سانسوں کو تازہ بناتی ہیں۔ روزانہ سبز چائے پینے سے منہ کی بدبو سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ سبز چائے پینے کے بعد آپ کی سانسیں ترو تازہ اور خوشگوار رہیں گی۔

پودینہ اور ہرا دھنیا

پودینہ اور ہرا دھنیا منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لیے بہترین قدرتی اجزاء ہیں۔ ان کے اندر موجود خوشبو دار تیل آپ کے منہ کی بدبو کو فوری طور پر ختم کر دیتے ہیں۔ پودینے کے پتے یا ہرا دھنیا چبانے سے آپ کی سانسوں میں خوشبو آ جاتی ہے اور بدبو کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

نمک اور پانی کےغرارے

نمک اور پانی کے غرارے منہ کی بدبو سے نجات کے لیے ایک بہت موثر طریقہ ہے۔ نمک میں قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں جو منہ کے جراثیم کو مار دیتی ہیں۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ نمک ملا کر دن میں دو سے تین بار غرارے کریں۔ یہ آپ کی سانسوں کو تازہ اور صاف رکھے گا۔

مسوڑھوں کا مساج

اپنے مسوڑھوں کے لیے کچھ وقت نکالیں کیونکہ یہ آپ کے دانتوں کی بنیاد ہیں۔ صحت مند مسوڑھے صحت مند دانتوں کے برابر ہیں کسی بھی پسندیدہ تیل جیسے بادام کا تیل، زیتون کا تیل، یا وٹامن ای کے تیل سے روزانہ صبح اور شام پانچ منٹ گول دائروں کی صورت میں مسوڑھوں کا مساج کریں۔ یہ آپ کے مسوڑھوں کی صحت کے لیے حیرت انگیز کام کرے گا ۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ بھی منہ کی بدبو کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ آپ کے منہ کے پی ایچ بیلنس کو درست کرتا ہے اور جراثیم کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایک چمچ سیب کا سرکہ ایک کپ پانی میں ملا کر غرارے کریں۔