پیٹ کمِنز کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

Pet Cummins, Australian Cricketer, Usman Khwaja, City42 , ICC Player of the year, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: آسٹریلیا کے پیٹ کمنز سال 2023 کے بہترین کرکٹر بن گئے۔ عثمان خواجہ کو بہترین ٹیسٹ بیٹنگ جبکہ ویرات کوہلی  کو ون ڈے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا ۔
آئی سی سی نے سال کے بہترین پلیئرز کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق  پیٹ کمنز بہترین کرکٹر قرار پائے۔ آسٹریلوی کپتان ن کمنز نے2023 کے دوران  24 میچوں میں ریکارڈ 422 رنز بنائے اور 59 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

 ان کے ہموطن عثمان خواجہ نے بہترین ٹیسٹ پلیئر کا ایوارڈ  حاصل کر لیا۔ خواجہ نے گذشتہ سال تیرہ ٹیسٹ میچوں میں 1210 رنز جوڑے جن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 195 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی شامل تھی۔  ایک روزہ کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی کا اعزاز  بھارت کےویرات کوہلی کو مل گیا۔ کوہلی نے ستائیس ون ڈے میچوں میں 1377 رنزبنائے، کوہلی نے ایک وکٹ حاصل کی اور 12 کیچ بھی پکڑے۔

پیٹ کمِنز کا کرکٹ میں عمومی مقام 

پیٹ کمنز ایک پیشہ ور آسٹریلوی بین الاقوامی کرکٹر ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی قومی ٹیم کی کپتانی کرتے ہیں اور آئی سی سی کی رینکنگ میں موجودہ نمبر 1  ٹیسٹ باؤلر ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز  کیا اور 89 میچ کھیل۔ اپنے کیرئیر میں کمنز نے 21.59 کی اوسط سے 293 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ آسٹریلیائی ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل (T20I) ٹیموں کےبھی رکن ہیں۔


کمِنز کا پورا نام پیٹرک جیمز کمنز ہے۔ انہیں دوست صرف پیٹ کے نام سے پکارتے ہیں۔  ان کی کرکٹ میں آمدن 59 ملین آسٹریلوی ڈالر ہو چکی ہے جو 10 ارب 86 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔ 
پیٹ کمِنز کی گرل فرینڈ  کا نام بیکی بوسٹن ہے۔ ان کی تاریخ پیدائش 8 مئی 1993 ہے اور وہ  آسٹریلیا کے ساحلی شہرسڈنی میں پیدا ہوئے۔ 
پیٹ کمنز دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہین اور دائیں  ہاتھ سے ہی فاسٹ باؤلنگ کرتے ہیں۔ انہین آسٹریلین ٹیم مین آل راؤنڈر کی حیثیت سے شامل کیا جاتا ہے اور آج کل کپتان بھی وہی ہیں۔  کمنز نے پہلا ٹیست 17 نومبر 2011 کو کھیلا تھا۔ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ کی ابتدا ٹی 20 سے فروری 2011 میں ہوئی تھی، اکتوبر مین انہین ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ مل گئی تھی۔
کمِنز  آئی سی سی رینکنگ میں ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 1، ون ڈے  کرکٹ میں نمبر 52 اور ٹی 20 کرکٹ میں نمبر 44 ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کیرئیر مینں سب سے زیادہ  سکور 123 ناٹ آؤٹ کیا ہے جبکہ  بہترین ٹیسٹ باؤلنگ کے اعداد و شمار 10/62 ہیں۔ ون ڈے میچ مین ان کا سب سے زیادہ سکور 49 ہے، بہترین ون ڈے باؤلنگ کے اعداد و شمار 5/38 ہیں۔ کمنز کا  T20I کا سب سے زیادہ اسکور 52 رنز ہے۔ بہترین T20I باؤلنگ کے اعداد و شمار 4/16 ہیں۔