جمائما نے تحریک انصاف کی انتخابی مہم کیلئے بیٹےکے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا

جمائما نے تحریک انصاف کی انتخابی مہم کیلئے بیٹےکے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنائے جانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا گیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ  کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بیان جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم کیلئے ہمارے بیٹے کے نام سے بنائے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمائما نے اپیل کی کہ فالو کرنے والے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ اس جعلی اکاؤنٹ جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔