شدید سردی، طلباء کیلئے یونیفارم کی پابندی میں چند دنوں کیلئے نرمی

شدید سردی، طلباء کیلئے یونیفارم کی پابندی میں چند دنوں کیلئے نرمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامر شہزاد)شدید سردی کے باعث سکول کے طلبا کیلئے یونیفارم کی پابندی میں چند دنوں کیلئے نرمی کر دی گئی۔

 سردی سے بچنے کیلئےبچے گھر میں موجود کوئی بھی گرم سوئیٹر ،کوٹ وغیرہ پہن کر سکول آ سکتے ہیں، یاد رہے کہ  موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 18 دسمبر 2023 س یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھی مگر سموگ اور سردی کے باعث چھٹیوں کو 9 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا،  تعطیلات ختم ہونے کے بعد  پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے  گئے  تاہم  شدید سردی کی وجہ سے سکول کی ٹائمنگ 09:30 کی گئی تھی ۔

 طلباء کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث حکومت کو چھٹیاں مزید ایک ہفتہ بڑھا دینی چاہئےتھیں،اساتذہ کا کہنا تھا کہ موسم کی شدت کے باعث بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے،  سکول ایجوکیشن  کا کہنا تھا کہ بچوں کا وقت پہلے ہی بہت ضائع ہوچکا ،مزید چھٹیاں دینے سے بچوں کے تعلیمی نقصان کا خدشہ تھا۔