اسرائیلی فوج کی اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر گولہ باری,مزید 210فلسطینی شہید

 غزہ میں موجود اقوام متحدہ کی امدادی پناہ گاہ پر  اسرائیلی جوج  کی بمباری جس کے نتیجے میں مزید 210فلسطینی شہید ہوگئے
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ میں موجود اقوام متحدہ کی امدادی پناہ گاہ پر  اسرائیلی جوج  کی بمباری جس کے نتیجے میں مزید 210فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل کا جنگی کا جنون حد سے گزرنے لگا،غزہ میں اسرائیل کی اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر گولہ باری ، اسرائیلی طیاروں نے ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، مزید 210 فلسطینی شہید ہوگئے،شہدا کی مجموعی تعداد 25ہزار 700سے تجاوز کرگئی۔ اسرائیلی فوج نےخان یونس کے لاکھوں رہائشیوںکو شہر خالی کرنےکا حکم دیدیا۔

 امدادی ایجنسی کے مرکز پر گرنے والے بموں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے اور کئی زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 250 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ جبالیہ کیمپ میں بھی رہائشی عمارت کو تباہ کردیاگیا۔اسرائیل کی جانب سے خان یونس سے لاکھوں فلسطینیوں کو جبری بے دخلی پر مجبور کردیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی وار کیے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ جب کہ کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ ہوئے۔

 دوسری جانب شمالی غزہ میں بدترین غیرانسانی صورتحال پر بھوک سے 5 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ادھر اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانےکا اعلان کیا ہے۔

   واضح رہے کہ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ  اسرائیل غزہ میں جنگ کی شدت کم کرنے کے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، تاہم قاہرہ میں جاری مذاکرات کے دوران غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں،دوسری جانب اٹلی کی طرف سے 100 فلسطینی زخمی بچوں کا علاج کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer