موٹر سائیکلیں مزید  مہنگی کردی گئیں

Suzuki motorcycles,price increased,City42
کیپشن: motor cycles,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی  اضافہ کردیا ہے۔

ملک میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل بنانے ولی صف اول کی کمپنی سوزوکی پاکستان نے گزشتہ روز گاڑیوں ک قیمتیں بڑھائی تھیں اور آج (25 جنوری) کو موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جبکہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 ہزار روپے مہنگی ہوگئی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 100 ایس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے، جی ایس 150 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 3 لاکھ 84 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔

سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔