تحریک انصاف کا نیا پارٹی سڑکچر ، بڑی تبدیلیاں

PTI Notification for SVP and other
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کا نیا پارٹی سڑکچر ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری مرکزی سینئر نائب صدر نامزد کر دیئے گئے ۔

تحریک انصاف کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے ، مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو مرکزی سینئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا ہے، اعظم خان سواتی ، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو بھی مرکز کے سینئرنائب صدر نامزد کر دیئے گئے ہیں۔

اعجاز چودھری ، ابراہیم خان ، آفتاب صدیقی ، ایڈوکیٹ عطا اللہ ، عاطف خان ، حامد الحق، نصیب مری اور نوابزادہ شریف کو مرکز کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے ۔ اس طرح جند اکبر ، سردار خادم حسین ، شیخ خرم اور خرم شیر زمان بطور ڈپٹی جنرل سیکرٹری تنظیم میں فرائض انجام دیں گے۔شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل بطور جوائنٹ سیکرٹری فرائض سر انجام دیں گے۔۔۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer