نیب کی کارروائی، سابق میونسپل کمشنر کراچی دو ساتھیوں سمت گرفتار،سونے کی اینٹیں برآمد

nab recovered gold bars from corrupt officials
کیپشن: nab recovered gold bars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور رالگ برآمد ہوئے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ہاتھ لگ گئیں، سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے، برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی، رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتی رہیں۔