ڈرامہ انڈسٹری کی نامور جوڑی نے شادی کر لی

ڈرامہ انڈسٹری کی نامور جوڑی نے شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار کرن ویر مہرا نے ساتھی اداکارہ ندھی سیٹھ سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اداکاروں کی شادی گزشتہ روز دہلی کے گوردوارے میں خاموشی سے ہوئی جہاں صرف ان کے خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔اداکار اپنی دلہن کو لینے بائیک پر پہنچے تھے ۔کورونا کے باعث تقریب میں صرف 30 افراد شریک تھے۔ کرن ویر مہرا طویل عرصے سے ٹی وی انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں اور اداکار کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔کرن ویر مہرا نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے جس میں ’ پاوترا رشتہ‘، ’ پری ہوں میں‘، فلم راگنی ایم ایم ایس 2‘ شامل ہیں۔شادی شدہ جوڑی کا کہنا ہے کہ ممبئی میں انڈسٹری کے دوستوں کیلئے بڑا ستقبالیہ رکھا جائے گا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer