لیسکو میں پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ

لیسکو میں پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو میں پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نو فروری تک امیدواروں سے کوائف مانگ لئے۔

 تفصیلات کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسر لگانے کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے تین ماہ کے دوران پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر لگانے کی منظوری دی تھی، لیسکو نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لئے کوائف طلب کر لئے ہیں۔

 نو فروری تک کمپنی سیکرٹری لیسکو کو کوائف جمع کروانا ہوں گے، لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کوائف سے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرے گا اور تین نام شارٹ لسٹ کر کے وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کئے جائیں گے، لیسکو چیف کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ میں ہوگا، تین سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔

Shazia Bashir

Content Writer