وزیر اقلیتی امور نے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی

وزیر اقلیتی امور نے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزراء کی کارکردگی کی رپورٹس بھجوانے کا سلسلہ جاری، وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تعلیمی اداروں میں مذہبی اقلیتوں کیلئے دو فیصد کوٹہ مختص کیا گیا، ہر سال مذہبی اقلیتی طالبعلموں کو تعلیمی سکالرشپ دی جارہی ہیں، سکالرشپ کی گرانٹ 25 ملین سے بڑھ کر 50 ملین تک کردی گئی ہے جبکہ اقلیتوں کیلئے سرکاری نوکریوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہے۔

 رپورٹ میں کہا گیاکہ عیسائی برادری کے مستحق افراد کیلئے پانچ کروڑ کرسمس کی گرانٹ کے تحت جاری کیے گئے، ہر فیملی کو دس ہزار روپے دیئے گئے، ہندو کمیونٹی کے مستحق افراد کیلئے ستر لاکھ جبکہ سکھ کمیونٹی کے مستحق افراد کو 30 لاکھ کی گرانٹ جاری کی گئی۔

 مذہبی اقلیتوں کے رہائشی علاقوں، عبادت گاہوں اور قبرستانوں کے تحفظ اور بہتری کیلئے مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ میں 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کیلئے دس کروڑ مختص کیے گئے ہیں، مذہبی اقلیتوں کے مذہبی مقامات کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے، کرسچن میرج ایکٹ کے تحت غیر قانونی شادیوں کی روک تھام اور نادرامیں رجسٹریشن کے عمل کو مزید شفاف بنایا جا رہا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران مختلف فلاحی اداروں کیساتھ مل کر ضرورت مند خاندانوں میں راشن اور ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی امدادی رقوم بھی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی گئیں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer