نورا فتیحی کا ’’بیلی ڈانس ‘‘وائرل

نورا فتیحی کا ’’بیلی ڈانس ‘‘وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :اپنے رقص پر ناظرین کو نچانے والی ڈانسر نورا فتیحی نے ایک بار پھر  اپنے مداحوں  کو نچا دیا ۔نورا کے بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

دبئی میں ہونے والے ایک میگزین ایونٹ میں نورا فتیحی نے بیلی ڈانس کیا ،انہوں نے یہ پرفارمنس بالی ووڈ گانے دلبر پر دی جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے،ڈانس کے دوران نورا نے سیاہ جوڑا پہن رکھا تھا۔

ڈانس کوئین نورا آج کل دبئی میں ہیں اور ایک مصروف وقت گزار رہی ہیں۔اس دوران انہوں نے اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ،اس دوران انہوں نے ترکی کے معروف شیف سیزن بوراک سے فن بھی کیا۔

خیال رہے نورا فتیحی نے کرینہ کپور کے آن لائن شو ’’ وہاٹ وومن وانٹ‘‘میں شرکت کی تھی ۔ جہاں کرینہ کپور نے نورا سے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان نورا فتیحی کے رقص کے مداح ہیں۔ جس پر نورا نے کرینہ کپور کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ وہ سیف اور کرینہ کے 4 سالہ بیٹے تیمور کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں۔ جب تیمور بڑا ہوجائے گا تو ہم میری اور تیمور کے منگنی یا شادی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ نورا کی بات پر کرینہ کپور ہنس پڑیں اور کہا تیمور اس وقت چار سال کا ہے شاید تمہیں بہت انتظار کرنا پڑے گا۔ نورا نے بھی ہنس کر جواب دیا کوئی بات نہیں میں انتظار کرلوں گی۔

واضح رہے کہ اسی انٹرویو میں نورا فتیحی نے کرینہ کپور کو اپنے کیریئر کی ابتدا میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا جب وہ کینیڈا سے بھارت شفٹ ہوئی تھیں تو لوگوں کا رویہ ان کے ساتھ بہت برا تھا یہاں تک کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گھر واپس جانے کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔نورا نے بتایا کہ جب وہ کینیڈا سے بھارت آئیں تو یہاں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور ابتدائی مشکلات اور لوگوں کے رویے کے باعث وہ واپس کینیڈا جانے کو تیار ہوگئی تھیں۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer