خون سفید ہوگیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

خون سفید ہوگیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) چوہنگ کے علاقہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر مبینہ طور پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا معاملہ، چوہنگ پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لیاقت کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ لیاقت کے جسم پر کوئی زخم کا نشان بھی موجود نہیں، چوہنگ پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں کو موقع سے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے تاہم پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق چھوٹے بھائی اسلم کے مبینہ تشدد سے بڑا بھائی لیاقت جاں بحق ہوا تھا۔