ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری

کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) کرونا وائرس کا لاہور میں خطرہ، 3چینی باشندے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض ہونے پر سروسز ہسپتال میں داخل، تینوں چینی باشندوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، اُدھر ملتان میں کرونا کیس کے انکشاف پر محکمہ صحت الرٹ، وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیے گئے۔

چین میں پھیلنے والا کرونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ، تین چینی باشندوں کو کرونا وائرس کے مشتبہ مریض ہونے پر سروسز ہسپتال داخل کرلیا گیا ہے۔ تینوں چینی باشندوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کا تعلق چین کے وائرس سے متاثرہ علاقے ووہان سے ہے۔ تینوں چینی باشندوں کو فلو اور چیسٹ انفیکشن لاحق ہے، مزید  ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ حکام نے 3 سے 4 روز میں مہلک مرض کے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں چین سے آنیوالے دو چینی باشندوں کو کرونا وائرس کا مشتبہ مریض ہونے پر ملتان ایئرپورٹ پر روک لیا گیا جس کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر کے ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت تک کوئی کنفرم مریض نہیں تاہم ایئرپورٹس پر سکریننگ کو مربوط بنایا جارہا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس پہلے حیوانوں سے انسانوں میں منتقل ہوا اب انسان سے انسان میں منتقل ہورہا ہے اور بچاؤ کیلئے ایئرپورٹس پر مامور تمام اہلکاروں اور مسافروں کی سکریننگ کرنیوالوں کو ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نزلہ زکام، کھانسی اور بخار سمیت سانس لینے میں دشواری کرونا وائرس کی علامات ہیں اور ان کے حامل مسافروں کو خاص طور پر ایئرپورٹس پر ہی سکرین کیا جائے گا۔