سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جے آئی ٹی نے گولیوں کے خول فرانزک کیلئے بھجوا دیئے۔

 ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 13عینی شاہدین اور سات سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرلیے جبکہ آپریشن میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل، اسلحہ اور چلائی جانے والی گولیوں کے خول فرانزک کیلئے بھجوا دیئے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کے شبہ میں 4 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، عوامی ردعمل آنے پر حکومت نے فوری طور پر جے آئی ٹی بنا دی جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جبکہ قاتل اہلکار پولیس کی حراست میں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer