سانحہ ساہیوال، پولیس اہلکاروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری

سانحہ ساہیوال، پولیس اہلکاروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ، اب ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی، وائرلیس پر پیغام دے کر اسے روکا جائے گا۔

پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کیلئے نئے ایس او پیز  سپرنٹنڈنٹ  موبائلز لاہور نے جاری کیے ہیں جس کے مطابق  ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی جبکہ وائرلیس پر پیغام دے کر اسے روکا جائے گا ۔ناکے پر گاڑیوں کے کاغذات چیک نہیں کیے جائیں گے۔

ایس او پیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے، دوران تلاشی کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے بلکہ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے جبکہ مشکوک گاڑیوں اور پیدل جانے والے شخص کی چیکنگ انڈرائیڈ فون سے کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer