ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے15 کال موصول ہونے کے فوری بعد 2 گمشدہ بچے تلاش کر لیے

 پولیس نے15 کال موصول ہونے کے فوری بعد 2 گمشدہ بچے تلاش کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار  خان) لاہور کے تھانہ لیاقت آباد اور چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے 2 گمشدہ بچے تلاش کر لیے ۔ پولیس کو بچوں کے گم ہونے کی 15 کال موصول ہوئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے دونوں بچوں کی تلاش کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔3 سالہ دعا اپنے والد کے ساتھ ہسپتال چیک اپ کے لیے آئی تھی رش کے باعث گم گئی تھی ۔ پولیس چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے بچی کو فیروز پور روڈ سے تلاش کر لیا ۔

5 سالہ حسیب گھر سے چیز لینے نکلا تھا اور واپسی کا راستہ بھول گیا،لیاقت آباد پولیس نے 2 گھنٹے میں بچے کو پنڈی سٹاپ کے قریب سے ڈھونڈ لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔