سٹی 42:روم میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات ہوئی ۔
اطالوی وزیر داخلہ نے کہا لیگل مائیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی پسکلڈ لیبر فورس کے لئے10500 ورک ویزے جاری کئے جائیں گے۔ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزہ سے استثنیٰ ہو گا۔ آپ نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی ملاقات میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزے سے استثنیٰ کی بات کی تھی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کے موثر اقدامات سے آگاہ کیا ۔اطالوی وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے پاکستانی وزارت داخلہ کی موثر پالیسی کی تعریف کی
اطالوی وزیر داخلہ نے کہا غیر قانونی امیگریشن۔انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستانی اداروں کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔
ملاقات میں پنجاب پولیس کے افسران نے پولیس خدمت مراکز گلوبل کی افادیت بارے بریف کیا جسے بہت زیادہ سراہا گیا اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید ۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس۔ سینئر پولیس آفیسرز عابد خان اور سہیل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے