ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ؛ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ میں میدان میں گھسنے والے شرپسند تماشائی پر مقدمہ درج

چیمپئنز ٹرافی ؛ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ میں میدان میں گھسنے والے شرپسند تماشائی پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیمپیئینز ٹرافی میں بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان پر گُھسنے والے  شر پسند تماشائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے بنگلادیش اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں ایک تماشائی  کیوی بیٹر راچن رویندرا اور ٹام لیتھم سے گلے ملا تھا۔ عبدالقیوم نامی تماشائی کا تعلق فتح جنگ اٹک سے ہے، جس پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔عبدالقیوم ایک ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر میرا بخش انکلوژر میں میچ دیکھ رہا تھا جس کے بعد یاسرعرفات انکلوژر میں پہنچا اور درمیانی راستے سے جنگلہ کراس کرکے میدان میں داخل ہوا۔گراؤنڈ پر موجود سیکیورٹی اہلکار پکڑنے کی کوشش کرتے رہے لیکن تماشائی کھلاڑیوں سے ملنے میں کامیاب رہا۔

دوسری جانب، پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

نوجوان نے سیکورٹی کو داؤ پر لگا کر میچ کے دوران کھلاڑیوں تک پہنچنے کی کوشش کی تھی جو شرپسندانہ حرکت تھی ۔