جمال الدین : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے آمنہ عروج کے شریک ملزم حسن شاہ کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی، مدعی نے دلائل کے دوران ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی.
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے ملزم حسن شاہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کی ۔ملزم کے وکیل نے مدعی فریق کے دلائل مکمل ہونے پر اپنی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی ۔مدعی خلیل الرحمان قمر کے وکیل مدثر چوہدری نے دلائل مکمل کیئے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم حسن شاہ سے چالیس ہزار روپے تاوان کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ ملزم حسن شاہ سے اغوا میں استعمال ہونیوالا ڈبل کیبن ڈالا اور پسٹل برآمد ہوا ہے۔ حسن شاہ اغوا برائے تاوان کیس میں مرکزی ملزم اور آمنہ عروج کا قریبی ساتھی ہے۔