زاہد چودھری: لاہور کے میو ہسپتال کی اکلوتی انجیو گرافی مشین خراب ہوگئی، میو ہسپتال میں امراض قلب کے مریضوں کا علاج بند ہوگیا۔
انجیو گرافی مشین خراب ہونے سے میو ہسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، میو ہسپتال کی ایک انجیو گرافی مشین پہلے ہی ناکارہ پڑی ہے۔
اکلوتی فعال انجیو گرافی مشین بھی خراب سے ہونے سے علاج تعطل سے دوچار ہو کر رہ گیا۔