عابد چودھری: میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، لاہورپولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔
میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے کوارٹر سے لاش برآمد ہوئی تھی، جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نےمیانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی۔
ملزم کانسٹیبل ارشد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم ارشد نےمیاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر کوارٹر کرائےپر لے رکھا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد ملزم نے آلہ قتل نہر میں پھینک دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App