رائیونڈ ؛ نشے کے عادی شخص نے نالے میں کود کر خودکشی کر لی

 رائیونڈ ؛ نشے کے عادی شخص نے نالے میں کود کر خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : رائیونڈ کے علاقے میں 35 سالہ شخص نے روہی نالے میں کود کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 35 سالہ شہباز نے روہی نالے میں چھلانگ لگائی تھی، جس کی ڈیڈ باڈی 6 گھنٹے بعد نکال لی گئی ہے۔ 

 ریسکیو نے ڈیڈ باڈی نکال کر پولیس کے حوالے کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز نشے کا عادی تھا جس نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں نالے میں چھلانگ لگائی۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گئی۔