ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی اور پنجاب حکومت رابطے میں ہے امید ہے اچھا فیصلہ ہوگا، شاہین شاہ آفریدی

پی سی بی اور پنجاب حکومت رابطے میں ہے امید ہے اچھا فیصلہ ہوگا، شاہین شاہ آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور پنجاب حکومت رابطہ میں ہے امید ہے اچھا فیصلہ ہوگا۔ کل کا میچ قذافی سٹیڈیم میں ہوگا اور شائقین کو میچ دیکھنے کو ملے گا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اچھا چل رہا ہے تمام ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہیں، ہوم گرائونڈ میں میچ کھیلنے پر بہت پر جوش ہیں۔لاہور کی ٹیم ہر لحاظ سے مضبوط ہے اور مزید کام کیا جا رہا ہے۔

 شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جیتنا آسان نہیں ہوتا  کیونکہ تمام ٹیموں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں۔کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے ایک بار چیمپئن بھی بن چکی ہے،کسی کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔ابھی مزید میچز پڑے ہیں اور کراچی سے بھی میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اور ہم سب کا فیورٹ ہے۔رضوان اور بابر کو بائولنگ کرنے میں مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer