ماں کے مرنے پر لنگور کے بچے کے تڑپنے کی ویڈیو نے دل دہلا دئیے

ماں کے مرنے پر لنگور کے بچے کے تڑپنے کی ویڈیو نے دل دہلا دئیے
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اپنی ماں کے مرنے پر لنگور کا بچہ رو پڑا جس کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی افسردہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک پار کرنے والی مادہ لنگور کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ اس کی گود میں بچہ بھی تھا جو حادثے میں محفوظ رہا۔

انڈین فوریسٹ سروس  کے ایک افسر  کی جانب سے اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادہ لنگور سڑک پر مردہ پڑی ہے جب کہ اس کا بچہ اپنی ماں کے پاس بیٹھ کر رو رہا ہے اور اپنی ماں کو اٹھانے کی بھی کوشش کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مادہ لنگور کے پاس لوگ بھی کھڑے ہیں جسے دیکھ کر لنگور کا بچہ چیخ وپکار بھی کرتا ہے۔ افسر  کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مجھے یہ منظر بہت لمبے عرصے تک تکلیف پہنچاتا رہے گا، گولڈن لنگور کا آسام کی سڑک پر قتل ہوا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بچے کو بچانے کے لیے تمام اقدام کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کے رونے اور ماں کے مرنے پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔