فی لیٹر پٹرول کی قیمت صرف 3 روپے

فی لیٹر پٹرول کی قیمت صرف 3 روپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی امریکہ کے ملک وینز ویلا میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت صرف تین روپے 16 پیسےتک جا پہنچی ہے جو کہ دنیا میں سب سے کم ترین ہے۔ اگرچہ یہ ملک تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن کرپٹ انتظامیہ اور بدعنوان حکومت کی وجہ سے اس کی بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، یہاں کے شہری اپنی غربت مٹانے کیلئے دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں اور بعض اوقات غیر قانونی طریقوں سے اپنے ملک سے ’جان‘ چھڑا کر پڑوسی ملکوں میں محنت مزدوری کو ترجیح دیتے ہیں۔

 
تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ  گلوبل پٹرول پرائس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں اس کی فی لٹر قیمت 384 روپے ہے۔ ایران اپنے شہریوں  کو سستا ترین پٹرول فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ، یہاں فی لٹر پٹرول نو روپے ساڑھے 62 پیسے میں فروخت ہوتا ہے۔  دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب اس فہرست میں 16 ویں نمبر پر ہے جہاں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 81 روپے 96 پیسے ہے۔ دنیا کا ایک اور بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک روس پٹرول کی  102 روپے 26 پیسے فی لٹر قیمت  کے ساتھ 26 ویں نمبر پر ہے۔

اپنے شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات سستی فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 30 واں ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور تیل کی دولت سے مالا مال امریکہ 123 روپے 79 پیسے فی لٹر قیمت کے ساتھ 40 ویں نمبر پر ہے۔

تیل  کی قیمتوں میں چین کا نمبر 87 واں ہے جو اپنے شہریوں کو 168 روپے 60 پیسے فی لٹر پٹرول مہیا کرتا ہے۔ پڑوسی ملک بھارت میں فی لٹر پٹرول 203 روپے 73 پیسے ہے اور اس کا اس فہرست میں 116 واں نمبر ہے۔

اپنے شہریوں کو مہنگا ترین پٹرول فروخت کرنے میں یورپی ممالک سب سے آگے ہیں۔  اگر مہنگے ترین ممالک کی فہرست کو نیچے سے پڑھا جائے تو ہانگ کانگ اور وسطی  افریقی جمہوریہ سے اوپر اکثر یورپی ممالک ہیں جہاں پٹرول کی فی لٹر قیمت 200 سے 300 روپے سے زائد ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer