لاہور نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ؟

لاہور نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ؟

سٹی 42: لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 92 ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کی آب و ہوا آلودہ ہے۔

تفصیلات  کے مطابق لاہور سموگ اور آلودگی کی بنا پر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے اور شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 92 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی فضا آلودہ ہے۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں فضا آلودہ ترین اور ائیر کوالٹی انڈیکس 179 ریکارڈ کیا گیا، ظفر علی روڈ گلبرگ 164، مراتب علی روڈ گلبرگ 134، کینٹ 131، ایمپرس روڈ گڑھی شاہو 129، ڈیفینس فیز 8 میں 121، قذافی اسٹیڈیم 102 جبکہ ظہور الہی روڈ ایف سی کالج میں 99 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب سردی گئی، گرمی پھر سے لوٹ آئی، شہر کا موسم گرم رہنے لگا، سورج بھی آب و تاب سے نکل آیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ 

شہر لاہور کا موسم بدل گیا ہے اور گرمی لوٹ آئی ہے، درجہ حرارت دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا، ادھر فضا میں آلودگی بھی برقرار ہے آج شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 178 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔