اچھرہ بازار میں آتشزدگی، بھاری نقصان کا خدشہ

اچھرہ بازار میں آتشزدگی، بھاری نقصان کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور میں آتشزدگی کے واقعات تھام نہ سکے، آئے روز کہیں نہ کہیں آگ لگنے کا واقعہ پیش ہورہا ہے، اچھرہ بازار میں واقع کاسمیٹکس کی دکان پر آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ بازار میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث کاسمیٹکس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے دکان کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائربریگیڈیر کی جانب سے بارہا آگاہی مہم چلائی جانے کے باوجود ہدایات کو نظرانداز کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے سنگین نتائج بھگتنا پڑرہے ہیں، دوران کام ملازمین کی جانب سے لاپرواہی پرتنے پر لاکھوں کا نقصان اور انسانی جانوں کے ضیاع کا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ بند روڑ پر واقع جوتوں کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ  میں جھلس کرکے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے امدادی کارروائیاں شروع کرتے آگ پر قابو پایا، ریسکیو ٹیم کا کہناتھا کہ واقعہ میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جس کی سناخت تاحال نہیں ہوسکی تھی،جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کوہسپتال مردہ خانے منتقل کردیا گیا تھا۔ریسکیو ٹیم نے انکشاف کیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

سال2020 میں آگ لگنے کا ایک بڑا سانحہ پیش آیا تھا،لاہور میں گلبرگ کے علاقہ میں واقع حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ نے دکانداروں کی جمع پونچی اور کروڑوں مالیت کے سامان کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیاتھا، افسوسناک واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نقصان پرتاجروں کے ساتھ  دلی دکھ کا اظہار کیا۔ان کا کہناتھا کہ دکانداروں کے مالی نقصانات کا ازالہ  کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer