(زین مدنی) کامیڈی کنگ امان اللہ خان ایک مرتبہ پھر طبیعت خراب ہونے پر بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں داخل، اہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
پاکستان کے نامور اداکار اور کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے امان اللہ خان کو ایک ماہ قبل ہی ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا تاہم دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر انہیں بحریہ ٹائون ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کا علاج کررہے ہیں، امان اللہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔