حکومت نے بجلی صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا

حکومت نے بجلی صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کی بھرمار اور ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے لیسکو کی ریکوری متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے،  کوارٹر ٹیرف اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے گھریلو،  کمرشل اور صنعتی صارفین کے بلوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا جبکہ اقساط پر پابندی کی وجہ سے کنکشن منقطع ہونے لگے۔
رواں سال وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کے لئے ٹیکسز میں اس قدر اضافہ کیا کہ بلوں کی ادائیگی میں مشکلات بڑھ گئیں، ذرائع نے بتایا کہ دو سال قبل کے بلوں کی بنیاد پر کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نے بڑے صارفین کے ساتھ ساتھ چھوٹے صارفین کے بلوں میں بھی ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے، اسی طرح ہر ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی ادائیگی کی وجہ سے زائد بل بھجوائے گئے ہیں، اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پینتیس فیصد کے قریب بلوں میں ٹیکسز بڑھائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے کمرشل و صنعتی صارفین کو بلوں کی ادائیگی کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب لیسکو نے بھی اقساط پر پابندی لگا رکھی ہے، پابندی عائد ہونے کی وجہ سے صارفین بجٹ کے مطابق بل ادا کرنے سے قاصر ہیں، بلوں میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے نہ صرف صارفین بلکہ اس کے ساتھ ساتھ لیسکو افسران کو بھی ریکوری کرنے میں مشکلار درپیش ہیں، ریکوری مہم چلا کر کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ دو روز میں کنکشن کاٹ کر ریکوری کو یقینی بنایا جائےگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer