جاندار کردار والے سکرپٹ کی حامی بھرتی ہوں: نرما

جاندار کردار والے سکرپٹ کی حامی بھرتی ہوں: نرما

ماڈل ٹاؤن (زین مدنی) اداکارہ نر ما نے کہا ہے کہ صرف جاندار کردار والے سکرپٹ کی حامی بھرتی ہوں۔

سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نرما نے  کہا کہ فلم میری پہچان ہے، میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا،خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں، جن کو شہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کر حاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے۔

 نرما نے مزید کہا کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں، مجھے جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیں آتا، اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔

نرما نے کئی پاکستانی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں بازی گر، عاشقی کھیل نہیں، راجہ پاکستانی، قرض، دل میں چھپا کے رکھنا، نو پیسہ نو پرابلم، آگ کا دریا، بغاوت ،لاج، یہ وعدہ رہا، شرارت، دولت ، باغی اور دیگر  فلمیں شامل ہیں۔