الحمرا ہال میں منعقدہ لاہور لٹریچر فیسٹول کا آخری روز

الحمرا ہال میں منعقدہ لاہور لٹریچر فیسٹول کا آخری روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمل دلدار: الحمرا ہال میں منعقد ہ لاہور لٹریچر فیسٹول کے آخری روز بھی ملکی اور غیر ملکی ادب سے محبت کرنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔لیٹریری فیسٹیول میں آنے والے لوگوں نے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد خوش آئیند قرار دیا۔

فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے روز مفکر، ادیب،شعراء،دانشور، سیاستدان اور صحافی حضرات سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ لیٹریری فیسٹیول میں آنے والے لوگوں نے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد خوش آئیند قرار دیا۔فیسٹیول میں سابق وزیر خارجہ سردار آصف، سینیئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، رہنماء پی ٹی آئی اندلیب عباس منیزے جہانگیر سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران عاصمہ جہانگیر، پروین شاکر، شیکسپئیر کی شاعری اور لاہور کی تاریخ و ثقافت سمیت مختلف موضوعات زیر بحث لائے گئے۔ان میں شرکا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس دوران حنا ربانی کھر نے فیسٹیول کو ادبی زوق رکھنے والوں کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم قرار دیا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہماری نسل ادبی زوق سے دور ہوتی جارہی ہے۔ ایسے فیسٹیول سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔فیسٹول میں مختلف ممالک سے آئے لٹریچر کے شوقینوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں کتابوں کے شوقین حضرات کے لیے کتابوں کے سٹالز بھی لگائے گئے.جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔