اتحاد کالونی میں غالب مارکیٹ پولیس کی سرچ آپریشن کے نام پر غنڈہ گردی

 اتحاد کالونی میں غالب مارکیٹ پولیس کی سرچ آپریشن کے نام پر غنڈہ گردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) غالب مارکیٹ پولیس کی اتحاد کالونی گلبرگ میں سرچ آپریشن کے نام پر غنڈہ گردی، رستم گلزار نامی شہری کے گھر گھس کر مبینہ طور پر توڑ پھوڑ اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔

اتحاد کالونی گلبرگ کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دس سالوں سے یہاں مکین ہیں، غالب مارکیٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر میں گھسنے کے بعد توڑ پھوڑ کی اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ گھر کی تلاشی لینے کے بعد جب کچھ نہ ملا تو پولیس اُس کے بیٹے رستم گلزار کو گرفتار کر کے لے گئی۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بیٹے کو رہا کرنے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔