ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے الحنیتی کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور اردن نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی، ملاقات میں خطے میں بدلتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ،میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور اردن کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون بڑھانے پر اتفاق،دونوں برادر ممالک نے دفاعی اور عسکری روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔